یہ بات علیرضا مقدسی نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات مہینوں میں ملک کی غیر ملکی تجارت کی شرح 81 ملین اور 30 ہزار ٹن(60 ارب اور 133 ملین ڈالر) تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 10 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 17.6فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے سات مہینوں میں ملک کی غیر تیل برآمدات کا حجم 61 ملین اور 283 ہزار ٹن ہے جس کی مالیت 28 مارب اور 406 ملین ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے 5.6 فیصد اضافہ اور وزن کے لحاظ سے 18.2فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
مقدسی نے کہا کہ اس مدت کے دوران ملک کی درآمدات 19 ملین اور 747 ہزار ٹن تھی جو وزن اور قیمت کے لحاظ سے بالترتیت 15.7 فیصد کمی اور 14.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی اشیا کے پانچ بڑے برآمد کرنے والے ممالک چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور بھارت ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ